• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مفتی القدس الشیخ محمد حسین کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 08-05-2013
in فلسطین
0
plf 8 mol
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پولیس نے مفتی دیار القدس اور فلسطین الشیخ محمد حسین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق الشیخ محمد حسین کو حالیہ دنوں میں مسجد اقصی کے صحن میں ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کی غرض سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

یہ جھڑپیں گزشتہ روز اس وقت ہوئیں جب یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے پولیس کی کڑی نگرانی اور تحفظ میں مسجد اقصی کے اندر داخلے کی کوشش کی۔ مفتی قدس کو السواحرہ کالونی میں واقع الشیخ محمد حسین کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مفتی دیار القدس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فلسطینی حکومت میں القدس امور کے وزیر عدنان الحسینی کے حوالے سے رائیٹرز نے بتایا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران مسجد اقصی کے خلاف ہونے والی جارحیت کے تناظر میں مفتی قدس کی ان کے گھر سے گرفتاری خطرناک پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مفتی قدس کو گرفتار کر کے مسجد اقصی کا دفاع کرنے والوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ القدس اور اس میں واقع مقدسات کے تحفظ کے لئے بلند ہونے والی کوئی بھی آواز دبانے کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

عدنان الحسینی نے الشیخ محمد حسین کی گرفتاری کو سیاسی اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے مفتی قدس سے المسکوبیہ کے بدنام زمانہ تفتیشی سینٹر سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.