اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کے رہنما صائب عریقات کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے فتح پر مصالحت نہ کرنے کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ صائب عریقات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائٍیل نے حماس کے ساتھ مصالحت سے باز رہنے کی شرط پر فلسطینی اتھارٹی کی ٹیکسوں کی روکی گئی رقم جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ حماس مفاہمتی معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ویٹو اور اسرائیلی کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام تر مشکلات کے باوجود فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ مفاہمت کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور ایک فلسطینیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کرینگے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
