سلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ جان کیری کی بیان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت میں تعطل امریکی دباؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔
سامی ابو زھری نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ جان کیری کا یہ بیان کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے درمیان مفاہمت کا کوئی اشارہ نہیں ملا اور وہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کریں گے، اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مفاہمت میں تعطل امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے۔
ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ حماس کے پاس ایسی معلومات ہیں جس کے مطابق اتھارٹی نے اگلے تین ماہ کے دوران مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کی تمام کوششوں کو روکنے کی حامی بھر لی ہے۔ مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کو روکنے کا مقصد جان کیری کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حال ہی میں پیرس میں فلسطینی اتھارٹی کے رہنما صائب عریقات اور جان کیری کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
