مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے ناکافی طبی سہولیات کی فراہمی پر رام اللہ اتھارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ضروری ادویہ کی عدم فراہمی کے باعث اہل علاقہ کی مشکلات اور تکالیف میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
شمالی اغوار کی یونین کونسل کے نائب چیئرمین رباح عبدالرزاق نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں ضروری ادویہ اور میڈیکل اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عبد الرزاق نے گاؤں میں صحت کا بنیادی یونٹ فوری طور پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کے لوگ بیمار ہونے پر وہاں سے اپنا علاج کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ رام اللہ اتھارٹی کے وزیر صحت فتحی ابو مغلی نے گاؤں کی ڈسپنسری کے دورے کے موقع پر بنیادی ہیلتھ یونٹ کی تعمیر کے لئے پلاٹ دینے کا جو وعدہ کیا تھا، وہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین۔

