• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کے سلفیت شہر میں اسرائیل کی غیراعلانیہ یہودی آباد کاری

جمعرات 05-12-2013
in فلسطین
0
plf salafit
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں نےاطلاع دی ہے کہ صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں قائم "ارائیل” یہودی کالونی میں غیراعلانیہ توسیع شروع کر رکھی ہے۔

سلفیت سے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کے روز بڑی مقدار میں تعمیرات کے شعبے میں استعمال کی جانے والی بھاری مشینری، سیمنٹ، بجری اور سریے کےدسیوں ٹرک "ارئیل” کالونی میں داخل ہوتے دیکھے گئےہیں۔ یہودی کالونی کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ تعمیراتی میشنری لائے جانے کے بعد کالونی کے اندر کئی درخت اکھاڑ دیے گئے ہیں جہاں پر یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔

ادھر فلسطین میں یہودی بستیوں کے امور کے ماہر خالد معالی کا کہنا ہے کہ سلفیت اور اس کے اس پاس کے علاقوں میں اسرائیل کی  23  یہودی کالونیوں میں راز داری میں یہودی توسیع پسندی کا عمل جاری ہے۔ آئے روز ان کالونیوں میں تعمیراتی میٹریل کی بھاری مقدار منتقل کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سلفیت میں "ارئیل” یہودی کالونی سنہ  1978 ء کو قائم کی گئی تھی۔ اس وقت اس کالونی میں 35  ہزار یہودی آباد کیے گئے ہیں۔ ان میں سے  23  ہزار یہودیوں کو باقاعدہ رہائیش فلیٹس الاٹ کیے گئے ہیں جو اپنے خاندانوں کے ہمراہ رہ ہے ہیں جبکہ اسی کالونی میں "ارئیل ” عبرانی یونیورسٹی میں  12 ہزار یہودی طلباء بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.