فوج کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کے احکامات ایک ایسے وقت میں دیے گئے ہیں جب دشمن فوج نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ شمالی فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیل کےخلاف شدید عوامی رد عمل سامنے آسکتا ہے۔
فلسین کے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مغربی کنارے سے متصل تمام اہم مقامات پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے لیے تمام اختیارات دیے گئے ہیں۔