قابض اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی اور گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروایئوں کے دوران دو بھائیوں سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کی جانے والی کارروایئوں کے دوران فلسطینی پولیس کے دو اہلکاروں اور ‘فتح’ کے سرگرم کارکن کو حراست میں لیا گیا۔
درایں اثنا، صہیونی فوجیوں نے نو برس کے کم عمر کے چار بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیل گردی کا شکار ہونے والے نونہالوں کا تعلق بیت لحم سے بتایا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
