• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کے اراکین پارلیمان کا سیاسی گرفتاریاں ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 08-07-2012
in فلسطین
0
plf strike
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے میں مسلمان اراکین پارلیمان نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے

افراد کو فوری طور پر رہا کر دیں۔ مجلس قانون ساز کے ان اراکین نے سیاسی گرفتاریوں کو بنیادی انسانی آزادیوں کے حق کے منافی قرار دیا۔

سید منیب مصری کی قیادت میں نیشنل الائنس کے وفد کے رام اللہ میں اسلامی پارلمنٹیرینز کے آفس کے دورے کے موقع پر اراکین پارلیمان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ رام اللہ کی رکن پارلیمان ڈاکٹر مریم صالح اور القدس کے دو اراکین وائل حسینی اور احمد عطون نے وفد کے اراکین سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات فلسطینی معاملات میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر گفتگو کی گئی بالخصوص فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت اور غزہ کی پٹی میں الیکشن کمیشن کے کام میں تاخیر، مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی فورسز کی جارحیتوں اور سیاسی گرفتاریوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلامی اراکین پارلیمان نے اتھارٹی کے عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی فوری رہائی اور الخلیل یونیورسٹی میں سیاسی گرفتاریوں کے خلاف اسلامک بلاک کے طلبہ کے دھرنے کی حمایت کا عندیہ دیا۔
فلسطینی مقننہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کی تشکیل اور انتخابات کا انعقاد ہی فلسطینی مفاہمت نہیں بلکہ حقیقی مفاہمت کے لیے اتھارٹی فورسز کو مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ روکنا پڑے گا

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.