اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی کالونی پرمشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی ہے تاہم فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
اسرائیلی نیوز ویب پورٹل” روٹر” کی رپورٹ کے مطابق مغربی رام اللہ میں بدھ کو علی الصباح "زیت رعنان” کالونی پرباہر سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے والا ایک فلسطینی مزاحمت کار تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سےفرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد صہیونی فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتلاشی شروع کردی تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسلحہ وہیں چھوڑ کرخود فرار ہوگیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
