فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع پسندی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یہودی حکام نےغرب اردن کے سلفیت شہر میں قائم ’’ارئیل‘‘ یہودی کالونی میں ایک فیکٹری کے قیام کے لیے فلسطینیوں کی غصب کی گئی اراضی پر کھدائی کا کام شروع کردیا ہے۔
عینی شاھدین کا کہنا ہے کہ یہودی فوجیوں اور پولیس کی سیکیورٹی میں اسرائیلی حکام نے مقامی فلسطینی شہریوں سے بندوق کی نوک پر چھینی گئی اراضی کی کھدائی شروع کی گئی۔ عینی شاہدین نے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ صہیونی حکام وہاں پر ایک نئی فیکٹری لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کے لیے تعمیراتی سان بھی وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
