اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار”اسرائیل ٹوڈے” نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تعداد میں 2.12فی صد اضافہ ہوا ہے۔
اخبارنے اپنی منگل کی اشاعت میں بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ برس اسی عرصے میں یہودیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی نسبت رواں سال یہودیوں کی زیادہ تعداد آباد کی گئی ہے۔ گذشتہ برس یہودی آباد کاروں کی شرح میں ایک اعشاریہ نو فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ یہودی آباد کارمغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے قریب جبل الخلیل کی یہودی کالونیوں میں بسائے گئے، جہاں بسائے گئے یہودیوں کی تعداد 4.85 فی صد جبکہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع گوش عتصیون میں 3.2 فی صد رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
اخبارلکھتا ہے کہ گذشتہ جون میں سامنے آنے والے اعدادو شمارمیں بتایاگیا تھا کہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں مجموعی طورپر تین لاکھ 67 ہزار یہودی آباد بسائے گئے ہیں، رواں سال ان میں 7700 یہودیوں کا اضافہ ہوا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
