(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام پر بلڈوزر کی مدد سے فلسطینیوں کی نو املاک مسمار کردیئے۔ یہ املاک صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق نعلین قصبے کی یونین کونسل کے چیئرمین نادر الخواجا نے بتایا کہ صہیونی فوج کی جانب سے علاقے میں بنائی گئی نو املاک کو غیرقانونی قرار دےکران کی مسماری کے نوٹس جاری کیے تھے جس کے بعد گذشتہ روز قابض انتظامیہ نے بلڈوزروں کی مدد سے نو املاک کو مسمار کردیا گیا۔نادرالخواجا کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصباح المھلل کے مقام پر فلسطینیوں کی املاک مسمار کردیں۔ ان میں ایک مرغی خانہ اور گاڑیوں کی ایک ورکشاپ بھی شامل ہے۔
فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ املاک مسماری سے 15 افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ یہ املاک محمد غیظان نامی فلسطینی شہری کی ملکیت تھیں جن کی مسماری کے لیے پہلے بھی نوٹس جاری کیے جا چکے تھے۔