فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی تازہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نابلس کے مشرقی علاقے میں سیکڑوں فوجی اہلکار ٹینکوں اور بھاری گاڑیوں کے ساتھ جنگی مشقوں میں مصروف دیکھے گئے ہیں۔ شہر کے مشرق میں الطویل اور وادی اردن میں بھی اسرائیلی فوجی تین دن سے مسلسل جنگی مشقیںجاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض فوجیوں نے شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں میں ناکے لگا کر مقامی فلسطینی آبادی کی نقل و حرکت بھی بند کردی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ اس طرح کے ناکے عموما کسی فلسطینی قصبے یا شہر میں سرچ آپریشن سے قبل لگائے جاتے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج جنگی مشقوں میں بھاری اسلحے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ زور دار بم دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کے نتیجے میں شہری خوف کا شکار ہیں۔