قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار مہم کا آغاز کیا اور 18 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 9 افراد کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے سلفیت صوبے کے قراوت بنی حسن گائوں پر چھاپہ مارا اور حماس کے حمایتی دس شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ درجنوں فوجی گاڑیوں میں سوار اسرائیلی فوجیوں نے آدھی رات کے بعد قصبے پر دھاوا بول دیا اور متعدد فلسطینی گھروں پر حملہ کردیا اور اس کے بعد حماس کے دس ممبران کو حراست میں لے لیا۔”اسی طرح اسرائیلی فوجیوں نے جنین مہاجر کیمپ سے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے علی الصباء جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور وہاں تین 23 سالہ نوجوانوں کو حرسات میں لے لیا۔
اسی طرح اسرائیلی فوجیوں نے عقرابہ گائوں پر دھاوا بول دیا اور فلسطینی انسٹرکٹر عمر خاطر کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔
الخلیل میں اسرائیلی فوج نے دو بھائیوں سمیت چار شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ بنی نعیم قصبے میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے تین شہریوں کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔
