• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے اور القدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع جاری

اتوار 22-04-2012
in فلسطین
0
plf ioa_extends
0
SHARES
0
VIEWS

plf ioa_extends

اسرائیلی حکومت کی جانب فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکے جانے کے عالمی مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی حکومت نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید مکانات کی تعمیرات کی منظوری دے دی ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں "نوف صہیون” یہودی کالونی میں مزید توسیع کا اعلان کرتے ہوئے وہاں پریہودیوں کے لیے 217 نئے رہائشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ چند ہی ہفتے قبل اسی کالونی میں انتہا پسند یہودیوں کے لیے 100 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں مقامی اتحاد برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیت صفافا کے مقام پریہودی آباد کاروں کے لیے مزید کئی نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت صفافا میں جہاں انتہا پسند یہودیوں کے لیے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں وہ جگہ عیسائی آرتھوڈوکس فرقے کی ملکیت سمجھی جاتی ہے۔
بیت صفافا میں یہویوں کے لیے مکانات کی تعمیرکےعلاوہ کئی ریستوران اور پارک بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ مغربی کنارے میں "دورا” اور "الظاھریہ” کےمقامات پربھی فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کے بعد اس پر یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات کی تعمیرکے اعلانات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.