جنیوا میں قائم ہیومن رائٹس کونسل کے بیسویں مستقل عالمی اجلاس کے اختتام پر انسانی حقوق کونسل کی حالیہ سربراہ خاتون سفیر لارا ڈوبو نے جمعہ کے روز
مغربی کنارے اور القدس میں انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق پامال کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔
ڈوبو کے اعلان کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی فرانس کے ماہر قانون کریسٹن شانے کرینگے، جبکہ کمیٹی کے اراکین میں پاکستان کی ماہر قانون عاصمہ جہانگیر اور بوٹسوانا کی جج اونیم ڈاؤ شامل ہونگی۔ لارا ڈوبو کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کو ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے دیے گئے اختیارات کے مطابق تحقیقات کرنے کا پورا اختیار ہوگا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کمیٹی مارچ 2013ء میں کونسل کے بائیسویں ریگولر اجلاس میں اپنی رپورٹ تیار کرکے پیش کردیگی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
