• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارہ: صیہونی فوجی کی کارروائیاں، جاری ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی درجنوں گرفتار 

صیہونی فوج سڑکوں، بازاروں اور فلسطینی گھروں کے بیچ چلتی نظر آ رہی ہیں، جو 2002 میں مغربی کنارے پر حملے کے بعد سے ایک غیر معمولی منظر ہے۔

پیر 10-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے | صیہونی فوج کی فائرنگ، بچے سمیت دو شہید، جنین میں جھڑپیں
0
SHARES
19
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں جارحیت میں مزید شدت آ رہی ہے، جب کہ قابض فوج نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ اس نے اپنے حملوں کو طولکرم کے نور شمس کیمپ تک وسعت دے دی ہے۔ یہ حملے طولکرم شہر اور اس کے کیمپ، جنین شہر اور اس کے کیمپ، اور طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ پر بھی جاری ہیں۔

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی بھاری فوجی گاڑیاں جنوبی الخلیل شہر میں گشت کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں بکتر بند ٹرانسپورٹ گاڑیاں پکی سڑکوں، بازاروں اور فلسطینی گھروں کے بیچ چلتی نظر آ رہی ہیں، جو 2002 میں مغربی کنارے پر حملے کے بعد سے ایک غیر معمولی منظر ہے۔

19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں ایک وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے، اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

قابض صیہونی ریاست مغربی کنارے کو نشانہ بنانے کے لیے مزید نئے منصوبے بنا رہی ہے، جب کہ اس کا مسلسل جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ ریاست محض قتل و غارت اور تباہی پر اکتفا نہیں کر رہی، بلکہ مستقبل کے ممکنہ خطرات کے بہانے نئے منصوبے تیار کر رہی ہے۔ ان منصوبوں کا ہدف صرف مغربی کنارے میں قائم ناجائز صیہونی بستیاں ہی نہیں، بلکہ نام نہاد ’گرین لائن‘ کے اندر موجود وہ بستیاں بھی ہیں، جو رابطہ لائن اور علیحدگی دیوار کے قریب واقع ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.