• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: یہودی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج، تشدد سے زخمی اور گرفتار

اتوار 03-06-2012
in فلسطین
0
plf agains1
0
SHARES
0
VIEWS

plf agains1

فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز یہودی بستیوں کی تعمیر کےخلاف فلسطینیوں کے ایک احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا

جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے ہین اور بڑی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل کے شمال میں بیت امرکے مقام پر سینکڑوں فلسطینی یہودی آبادیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کےخلاف جلوس نکالے ہوئے تھے کہ اس دوران قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ وحشیانہ تشدد سے کئی افراد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں اور یہودی فوج کے درمیان جھڑپین "کرمی تزور” نامی یہودی کالونی کے قریب بیت آمر قصبے کے جنوب میں ہوئیں۔ مقامی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی تمام مظاہرین غیر مسلح لیکن سخت مشتعل تھے اور وہ یہودی بستیوں کی تعمیر اور علاقے میں فلسطینیوں کےخلاف جارحیت کےخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریلی کے آگے کی جانب نکلنے کے تمام راستے بند کردیے۔ اس کے بعد فلسطینیوں پر اشک آور گیس کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صہیونی فوجی مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے گھروں میں داخل ہوگئے۔ کئی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرکے خفیہ تفتیشی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیت آمر میں گذشتہ کئی ماہ سے فلسطینی ہفتہ وار احتجاج کر رہے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں وہاں سے مکانات خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں اور اس طرح صہیونی حکومت ان سے علاقہ خالی کرانے کی کوشش کرہی ہے۔ لیکن وہ علاقہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ اس لیے وہ صہیونی توسیع پسندی کےخلاف سخت احتجاج کررہے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.