• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام دوبارہ احتجاج پر مجبور

جمعہ 05-10-2012
in فلسطین
0
plf inflation and unemployment tired of people forced to protest again
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس اور الفتح کے غیرآئینی وزیراعظم سلام فیاض کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ شہریوں نے دوبارہ حکومت کےخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل شہرمیں سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرے میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیِں۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی قوم پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سلام فیاض اور صدر محمود عباس سے استعفے کے حق میں مطالبات درج تھے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جمعرات کے روز الخلیل میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر فلسطینی سیکیورٹی فورسزنے مظاہرین پرلاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین لاٹھی چارج اور تشدد کے باوجود صدر محمود عباس اور سلام فیاض سے استعفے کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ شہری تنظیموں اور سماجی گروپوں نے آج جمعہ کے روز بھی رام اللہ حکومت کےخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صدر محمود عباس اور سلام فیاض کی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ عوام نے کئی ماہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ چند ہفتے قبل صدرعباس کی طرف سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم صدرنے محض نمائشی اعلان کیا جس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد عوام دوبارہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.