• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: عباس ملیشیا کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

بدھ 28-08-2013
in فلسطین
0
plf 28 shoot
0
SHARES
0
VIEWS

شہر کے مشرق میں عسکر پناہ گزین کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قلنیہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے باعث فضاء پہلے ہی سوگوار ہے۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عباس ملیشیا غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے تعاقب اور اسلحہ کی تلاش میں عسکر کیمپ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کو کیمپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ان پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں عباس ملیشیا کے غنڈہ گردوں نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں امجد عودہ نامی ایک نوجوان فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ امجد کے سرمیں گولیاں لگیں، جس پر اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاکر وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والا شہری امجد عودہ اسرائیلی جیلوں میں کئی ماہ تک قید رہ چکا تھا۔ عباس ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے مہاجرکیمپ میں شکوکانی نامی شہری کے گھرکی تلاشی لینا تھی، جس کے بارے میں اُنہیں اطلاع ملی تھی اس گھر میں مبینہ طور پر ‘غیرقانونی’ اسلحہ رکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نابلس میں رفیدیا اسپتال کے آس پاس بھی مشتعل فلسطینی شہریوں اور عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور سیکیورٹی فورسز کےخلاف مظاہرے کرنے والے شہریوں پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.