اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے قصبے یطا میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے مکانات اور کئی خیمے مسمار کردیے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مزاحمتی کمیٹی برائے دیوار فاصل کی جانب سے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی معیت میں یطا میں صہیونی میونسپل انتطامیہ نے بلڈوزروں کی مدد سے الھذالین خاندان کے کئی مکان اور کچی جھونپڑیاں مسمار کردیں۔
اسرائیلی انتظامیہ نے مقامی فلسطینیوں کے احتجاج کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ جگہ اسرائیل کے زیرانتظام ہے جہاں فلسطینیوں پر اپنی مرضی کے تحت مکانات بنانے یا کسی قسم کی تعمیری سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔
فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ جہاں فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے گئے اس سے چند گز کے فاصلے پر اسرائیل کی "کرمائیل” نامی یہودی کالونی قائم ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
