• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: صہیونی فوجی پر خنجر سے حملہ، متعدد فلسطینی گرفتار

جمعرات 19-09-2013
in فلسطین
0
plf 19 police-brutality
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران معتدد فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا ہے

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نابلس شہرمیں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر خنجر سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم حملہ آور کو پکڑ کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق بدھ کے روز ایک اکیس سالہ فلسطینی وجدی ھانی شلبی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ زعترہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے لگائے گئے ایک ناکے سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی جانب جا رہا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم”کلب برائے اسیران” کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نےوجدی شلبی کو حراست میں لینے کے بعد فوجی چوکی ہی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اس کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں رکھا گیا۔ ان کے پاس موجود موبائل اور نقدی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ بعد ازاں فلسطینی نوجوان ھانی شلبی کو نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نابلس میں زعترہ کے مقام پر فوجی چوکی کے صہیونی اہلکاروں اور تین فلسطینیوں کے درمیان اس وقت مڈ بھیڑ ہوگئی جب فلسطینی وہاں سے گذر رہے تھے۔ صہیونی فوج نے فلسطینی لڑکوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کی عریاں تلاشی لینے کی کوشش کی اس پر فلسطینی طیش میں آگے اور انہوں نے قابض فوجیوں کو برا بھلا کہا، جس پر صہیونی فوجیوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زعترہ چوکی سے حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی کے قبضے سے ایک پستول اور ایک خنجر ملا ہے۔ اس نے گرفتاری سے قبل ایک فوجی اہلکار پر خنجر سے حملے کی ناکام کوشش کی تھی جسے دیگر فوجیوں نے مل کر پکڑ لیا۔ بعد ازاں اسے اس کے دیگرساتھیوں سمیت تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.