• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: صہیونی فوج، عباس ملیشیا ہائی الرٹ، کئی فلسطینی گرفتار

بدھ 24-09-2014
in فلسطین
0
plf highalert
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں منگل کے روز اسرائیلی فوج اور فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ اس دوران صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں اور قابض فوج کی مشترکہ تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیت لحم میں مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ صہیونی فوج نے علی الصباح شہر کے مشرقی قصبے تقوع کے داخلی راستے پر ناکہ لگا کر پیدل اور گاڑیوں میں سوار شہریوں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیت لحم کے کچھ شہری کام کاج کی غرض سے بیت المقدس جانا چاہتے تھے۔ انہیں صہیونی فوج نے راستے میں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار کی کوشش کی تاہم قابض فوج نے ان پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

منگل کے روز صہییونی فوج نے بیت لحم کے مشرقی قصبے بیت ساحور میں ‌بھی موبائل ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی لی اور کئی شہریوں کی شناخت پریڈ کرائی گئی۔

ادھر بیت لحم کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے بھی گھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق رکھنے والے سابق اسیران حسین ابو عکر، محمد ابراہیم ابو سرور، محمد قوار اور عبداللہ صقر شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.