فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت کے باوجود مغربی کنارے میں سیاسی اختلافات کی پاداش میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف سیاسی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی اور رابطہ شباب مسلم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کل الخلیل میں ہو گا۔
منتظمین نے عوام سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
سیاسی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کے مطابق احتجاجی دھرنے میں فلسطینی اتھارٹی سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی گرفتاریاں فوری ختم کرنے اور بنیادی آزادیوں کے کمیشن کی تجاویز پر فوری عمل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
رابطہ شباب مسلم اور اسیران اہل خانہ کمیٹی کی جانب سےجاری مشترکہ بیان کے مطابق احتجاجی ریلی دوپہر ایک بجے تاریخی شہر الخلیل کے معروف ابن رشد چوک سے شروع ہو گی، اس ریلی کا عنوان ’’مذاکرات ختم کرو اور آزادیاں بحال کرو‘‘ ہوگا۔
بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بنیادی آزادیاں بحال کرے اور مغربی کنارے اور غزہ کے مابین فلسطینیوں کی آزادانہ نقل و حمل کو ممکن بنائے۔

