فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں آرئیل یہودی کالونی کے قریب ایک فوجی جیپ الٹنے سے کم سے کم چار اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جیپ فوجیوں کو ارئیل میں قائم ایک کیمپ میں لا رہی تھی کہ اچانک حادثے کے باعث الٹ گئی، جس میں سوار چار فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسوں میں ڈال کر اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسپتال میں ان کی دیکھ بحال جاری ہے۔
