مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے اپنی جیپ سے ایک فلسطینی کی گاڑی ٹکرانے کے بعد فلسطینی ڈرائیور کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے ٹاؤن دیر میں ایک فلسطینی کی گاڑی اسرائیلی فوجی جیپ سے جا ٹکرائی جس سے اسرائیلی جیپ کا رخ تبدیل ہو گیا۔ گاڑی کے ٹکرانے پر جیپ میں سوار صہیونی اہلکاروں نے جیپ چلانیوالے فلسطینی پر اندھا دھند فائر کھول دیا۔ جس کی زد میں آکر فلسطینی شہری موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے اسرائیلی فوجی جیپ سڑک سے اتر گئی، جس کے بعد گاڑی کے سواروں نے اپنی گاڑی سے اتر کر فوجیوں کو جیپ سے نکلنے میں ان کی مدد کی، تاہم صہیونی اہلکاروں نے جیپ سے نکل کر خود کو بچانے والے فلسطینیوں پر ہی فائر نگ شروع کر دی۔ حادثے کے قریب موجودعینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی کے ڈرائیورپربراہ راست فائرنگ کی ۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اسرائیلی فوج نے نہ صرف سارے علاقے کو بند کر دیا بلکہ میڈیکل سروسز کی ایمبولینس کو بھی کافی دیر تک جائے وقوعہ تک پہنچ کر ان کی نعش اٹھانے کی اجازت نہیں دی۔