مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق یہودی آباد القعدہ اور حارہ النصارہ میں قائم یہودی کالونیوں سے بیت فوریک پہنچے۔ اس دوران انتہا پسندوں کو صہیونی پولیس نے فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
انہوں نے بیت فوریک میں داخل ہوتے ہی مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں پردھاوا بول دیا اور گھروں کی چادر اور چار دیوار کا تقدس پامال کرتے ہوئے سیدھے اندر داخل ہوگئے۔ گھروں میں موجود خواتین اور بچوں نے یہودی غنڈوں کے خلاف مزاحمت کی، جس پرانہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہودی غنڈہ گردی کے خلاف مقامی شہر گھروں سے باہرنکل آئے اور انہوں نے صہیونی پولیس اور یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت فوریک کےسیکڑوں شہریہودی آباد کاروں کو ماربھگانے کے لیے جمع ہوئے لیکن قریب ہی تعینات صہیونی فوج نے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے بعد مظلوم فلسطینیوں کو واپس اپنے گھروں میں پناہ لینا پڑی۔
خیال رہے کہ بیت فوریک پرماضی میں بھی یہودی غنڈوں کی جانب سے حملے ہوتے رہے ہیں۔ یہودی آباد کاروں نے جب بھی فلسطینیوں پرحملے کیے توصہیونی فوج اور پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرکے انہیں مزید سپورٹ فراہم کی گئی۔
شکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین