• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:فلسطینیوں کے پرامن جلوسوں پر اسرائیلی فوج پل پڑی، درجنوں زخمی

ہفتہ 04-02-2012
in فلسطین
0
plf palestine_rallies
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_rallies

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی یہودی بستیوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کردہ نسلی دیوار اور یہودی کالونیوں کی توسیع کےخلاف نکالے گئے فلسطینیوں کے جلوس پر لاٹھیوں، ربڑ کی گولیوں اور اشک آور گیس سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہو گئے۔
بیت لحم میں نسلی دیوار کے خلاف سرگرم مقامی مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ محمد البریجیہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ انہوں نے مغربی کنارے کے دیگرعلاقوں میں یہودی بستیوں کےخلاف نکالے گئے جلوسوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلوس نکالا تو اسرائیلی فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔ کئی افراد شدید زخمی لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے شیل لگنے سے ہوئے۔
ادھرمغربی کنارے کے ایک دوسرے شہر معصرہ میں بھی یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کے خلاف نکالے گئے فلسطینیوں کے جلوس پر اسرائیلی فوج نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کئی غیرملکی رضاکار بھی شامل ہیں، جو ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر جلوس میں شریک تھے۔
دھر رام اللہ میں مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہرسے جمعہ کے روز تلاشی کی کارروائیوں میں دو شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو یہودی نسلی دیوار اور کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے منظم کرنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.