قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس کے جنوب میں دو قصبوں تل اوار مادما کی کم سے کم چار ایکڑ اراضی پرقبضہ کرلیا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ہفتے کے روز جنوبی نابلس کے ان دونوں قصبوں کی چار ایکڑ اراضی پرقبضے کرتےہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے اراضی پرقبضے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے بعد ہم نےیہ کارروائی کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج مادما قصبے کے مقامی فلسطینی باشندوں کی مزید 3.9 ایکڑ اراضی پرقبضے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے حال ہی میں نوٹس جاری کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ فوجی کیمپوں کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ اراضی دہشت گردی کے واقعات کا ذریعہ بن سکتی ہے لہٰذا فلسطینی وہاں سے اپنی تمام ضروری چیزیں ہٹا لیں کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرفوج کو اس زمین پرقبضے کا حکم دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
