• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:سلام فیاض حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اتوار 05-02-2012
in فلسطین
0
plf islam_fayyaz1
0
SHARES
2
VIEWS

plf islam_fayyaz1

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت "الفتح” کے غیر منتخب وزیر اعظم سلام فیاض کی "قوم دشمن” پالیسیوں پر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز مقبوضہ شہر الخلیل میں ہزاروں افراد نے سلام فیاض کی صہیونیت نواز پالیسیوں کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ملک کی بائیں بازو کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
الخلیل میں ہونے والے اس احتجاجی جلوس میں کم سے کم چار ہزار افراد نے شرکت کی، جن میں خواتین اور کم عمرافراد بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھےتھے جن پر سلام فیاض کی حکومت کو”بزدلوں کا ٹولہ” اورسلام فیاض کو صہیونیوں کا ایجنٹ اور قوم دشمن شخص قرار دیا گیا تھا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سلام فیاض کی معاشی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما بدران جابر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام فیاض نے کرپشن، اقربا پروری مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائیوں کی انتہا کر دی۔ انہوں نے مغربی کنارے میں فتح کے سوا باقی تمام سیاسی جماعتوں کا ناطقہ بند کر رکھا ہےاور سیاسی کارکنوں کو بغیر کسی الزام کے گرفتارکر کے کئی کئی ماہ تک جیلوں میں رکھا جاتا ہے۔ سیاسی وابستگیوں کی آڑمیں شہریوں کو ملازمتوں سے نکالا جاتا اور اپنے من پسند افراد کو بغیر کسی میرٹ اور اہلیت کےاعلیٰ عہدوں پرتعینات کیا جاتا ہے۔
ریلی سےعوامی محاذ کے علاوہ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین، فلسطین پیپلز پارٹی، مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگز اور دیگر جماعتوں اور اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی قوم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے سڑکوں پرآئیں۔ مقررین نے سلام فیاض حکومت کےفوری خاتمے اور قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر محمود عباس سے کہا کہ وہ سلام فیاض کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیں۔
خیال رہے کہ سلام فیاض کےخلاف عوامی احتجاج کی لہر ایک ایسے وقت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے جب فلسطین میں حماس اورفتح کی قیادت قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.