• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:خواتین کے احتجاجی جلوس پر فائرنگ، تین خواتین زخمی

ہفتہ 24-03-2012
in فلسطین
0
plf palestine_protest2
0
SHARES
2
VIEWS

plf palestine_protest2

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں صہیونی پولیس کی فائرنگ سے تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے المعصرہ میں خوتین کی بڑی تعداد نے ہفتہ وارا حتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتالی اسیرہ ھناء شلبی کے حق میں نعرے بازی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ھناء کی رہائی اور تمام فلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔
اس موقع پر صہیونی فوج نے احتجاجی مظاہرے پر ہوائی فائرنگ کی اور انہیں منتشر کرنےکے لیے زہریلی اشک آور گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں تین خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ دم گھٹنے سے درجنوں خواتین متاثر ہوئی ہیں۔
ادھر مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں بھی اسرائیل کی یہودی آباد کاری، نسلی دیوار کی تعمیر اور اسیران پر مظالم کےخلاف ایک جلوس نکالا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمتی کمیٹیز برائے نسلی دیوار کے ترجمان عنان نے کہا کہ ھناء شلبی کی بھوک ہڑتال آج 37ویں روز بھی جاری ہے، اس کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے جتنے بھی مطالبات کیے گئے ہیں صہیونی حکومت اور فوج نے وہ تمام نظرانداز کر دیے ہیں۔ جس کے بعد وہ احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے شہر صہیونی جرائم کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ھناء شلبی کو جیل سے رہا نہیں کر دیا جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.