• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی

جمعرات 13-12-2012
in فلسطین
0
plf protest lost of people injured
0
SHARES
2
VIEWS
 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے شام مقبوضہ  شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سترہ سالہ نوجوان محمد زیاد عوض السلامہ کی شہادت کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد بیت امر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھی کی اس موقع پرصہیونی فوج نے ان پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین پر وحشیانہ انداز میں لاٹھیاں برسائی گئیں اوران پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان کئی گھنٹے تک آنکھ مچولی الخلیل شہرمیں طارق بن زیاد اسکول کے گراؤنڈ میں جاری رہی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھیاں برسائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے، جس کے نتجے میں کم سے کم پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے صہیونی فوج کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا اور ایک گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کے جوابی پتھراؤ کےبعد قابض فواج واپس ہو گئی تاہم تشدد کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی  بھی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ منگل کے روز قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی اور غم و غصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.