مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سی وی کلفٹن میں پیس والک کا انعقاد۔
محمد معروف (سر براہ گلوبل مارچ ایشیائی وفد )، محمد حسین محنتی (امیر جماعت اسلامی کراچی)، مطفر ہاشمی (سابق رکن قومی اسملی ورہنماءفلسطین فاﺅندیشن)، قاضی احمد نورانی (جمیعت علماءپاکستان و فلسطین فاﺅندیشن)، شبر رضا (رہنماءجعفریہ الائنس وفلسطین فاﺅنڈیشن) کا خطاب۔
کراچی (پ۔ر) مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سی وی کلفٹن میں پیس والک کا انعقادکیا جس میں ایشائی ممالک سے پاکستان پہنچنے والے انڈونیشاء،ملیشائ،فلپائن ،جورڈن،اور فلسطینی افراد نے خصوصی شرکت کی
پیس واک میں سیکڑوں کی تعداد میں پا کستانی عوام سمیت اہم سیاسی ع سماجی اور مزہبی شخصیات نے شر کت کی جن میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی،قاضی احمد نورانی (جمیعت علماءپاکستان سندھ)سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس کے رہنماءشبر رضا،انجمن طلبہ اسلام،پختون استوڈنٹس فیڈریشن،امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن ،انصاف اسٹوڈنٹس ،پاسبان پاکستان،پاکستان میں مقیم فلسطینی طلبہ کے مقامی رہنماﺅں نے شرکت کی۔شرکاءمطلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہکجہتی کے حوالے سے بینر ،پوسٹر اور پلے کارڈ سمیٹ فلسطینی،پاکستانی،اور اپنے ملکوں کے جھنڈے آٹھائے ہوئے تھے۔
شرکاءسے خطاب کرنے ہوئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کاروان انٹر نیشنل وفد کے سر براہ محمد معروف نے کہا آج پاکستانی بھائی ہمارے ساتھ اس آزادی فلسطین واک میں شامل ہوکر یہ پیغام دے رہے ہیں کے دنیا بھر مسلمان مسئلہ فلسطین پر ایک ہیں ہمارے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم فلسطین کی آزادی کیلئے ہر طرح دینے کیلئے تیار ہیں ۔ہم لوگ اپنے سر سے کفن باندھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے گھروں سے نکل آئے ہیں اور انشا اللہ غزہ کے محرومین کو اُن کا حق دلا کر ہی چین سے بیٹھیں گے ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہمظلوم فلسطینی عوام ایک نا ایک دن اپنا حق ظالم اسرائیل سے چھین کر رہیں گے۔شرکاءگلوبل مارچ برائے آزادی القدس کے اس کاروان کو مملکت خداداد پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔آزادی فلسطین کیلئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی مسجد اقصیٰ کی آزادی ہر مسلمان کا خواب ہے اور اس خواب کے حصول کیلئے ہر مسلمان مسلسل جہاد کیلئے تیار ہے ۔آج دنیا بھر سے آزادی اور حریت کے دلدادہ اسرائیل کے جانب مارچ کر رہے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کو اُس کا فر ض یاد دلایا جاسکے کہ اُسے غزہ کے محاصرے کو ختم کر وانا ہے اُنھوں کے آخر میں کہا کے پا کستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے قاضی احمد نورانی نے کہا کے گلوبل مارچ میں شرکت کیلئے آنے والا انڈین بھائیوں کا وفد آج رات کراچی پہنج جائے گا اور کل بروز پیر 3بجے سہ پہر پریس کلب میں تمام شرکائے گلوبل مارچ صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور رات میں جماعت اسلامی کی جانب سے شرکاءگلوبل مارچ کے اعذاز میں ادار نورہ حق میں اشائیہ دیا جائے گا۔جبکہ بروز منگل 13مارچ یہ وفد مزار قائد پر حاضری دے گااس کے بعد چیف منسٹر ہاﺅس اشائیہ میں شر کت کریگا۔