اسرائیلی وزیر اغظم بنجمن نیتن یاھو نے صہیونی فوج اور متعلقہ وزارت کو اردن کی سرحد سے ملحق طویل دیوار تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی مصر کے علاقے صحرائے سیناء سے ملحق اسرائیلی حدود پر بھی دیوار کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی ریڈیو نے سرحدی دیوار کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اعلی عہدیدار عوفر عیران کے حوالے سے بتایا کہ بنجمن نیتن یاھو نے اردن کے ساتھ اپنی مشرقی سرحدوں پر طویل اور پختہ دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
