• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر کا اسرائیل سے فلسطینی اسپیکر سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 28-01-2012
in فلسطین
0
plf misr_demanded
0
SHARES
0
VIEWS

plf misr_demanded

مصر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں فلسطینی اسپیکر ڈاکٹر دویک کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، ان کی گرفتاری کا قطعا کوئی جواز نہیں۔ اسرائیلی حکومت انہیں فوری طور پر رہا کرے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر کامل عمر نے تل ابیب میں تعینات اپنے سفیر کے ذریعے صہیونی وزرات خارجہ کے نام ایک مراسلہ بھیجا ہے،جس میں ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے ڈاکٹر عزیز دویک اور ان کے دو ساتھیوں خالد الطافش اور عبدالجابرالفقاء جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفت رکے باہر دھرنا دیے اراکین پارلیمنٹ محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کی گرفتاری قابل مذمت اقدامات ہیں۔ اسرائیل فوری طور پر ان تمام اراکین کو جیلوں سے رہا کرے۔
ذرائع کے مطابق مصری وزیرخارجہ نے ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر اراکین کی گرفتاری پر حماس کی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں اور یہ یقین دلایا ہے کہ مصر فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی رہائی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ نے تل ابیب کے نام جوخطوط ارسال کیے ہیں ان میں سخت ترین لہجہ اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹرعزیز دویک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مراسلے میں اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کی مصری کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور مصر اس سازش کو کلی طور پر مسترد کرتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.