• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر نے فلسطینی مفاہمتی مذاکرات کی میزبانی سے معذرت کرلی

اتوار 21-09-2014
in فلسطین
0
plf egyptexcuse
0
SHARES
1
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال نے بتایا ہے کہ مصری حکومت نے فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمتی مذاکرات کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔

قبل ازیں حماس کے رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا تھا کہ حماس اور الفتح کے درمیان مفاہمتی بات چیت منگل کو قاہرہ میں ہوگی اور مصری حکومت نے مفاہمتی بات چیت آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں حماس رہ نما محمد نزال نے کہا کہ مصر کی جانب  سے معذرت کے بعد اب مفاہمتی بات چیت غزہ کی پٹی میں ہوگی جس میں حماس اور الفتح سمیت دوسری جماعتوں کے رہ نما بھی شرکت کریں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الفتح کی جانب سے حماس کے ساتھ مفاہمتی بات چیت کے لیے عزام الاحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی مذاکراتی وفد کا اعلان کیا تھا۔ وفد میں جبرل الرجوب، صخر بسیسو، حسین الشیخ اور محمود العالول کو بھی شامل کیا گیا تھا۔  تاہم اب یہی وفد قاہرہ کے بجائے غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت سے مذاکرات کرے گا۔

محمد نزال نے مغربی کنارے میں حماس کے خلاف الفتح کی قیادت کے منفی پروپیگنڈے کے تسلسل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ الزام تراشی سے مفاہمتی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس اور ان کی جماعت کے رہ نما حماس کے خلاف جس نوعیت کے الزامات عائد کررہے ہیں وہ قومی مفاہمتی کوششوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے الزام تراشی کی سیاست ترک کرنا پڑے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.