مصری حکام نے اپنی تمام ائیرپورٹس اور سرحدی پھاٹکوں پر پہنچنے والے فلسطینیوں کو بغیر ویزے اور کسی بھی سکیورٹی لوازمات کے فورا غزہ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دیدی ہے۔
جس کے بعد فلسطینی شہری مغربی کنارے اور القدس کی طرح مصر سے بھی بغیر ویزے کے غزہ کا سفر کر سکیں گے۔
قاھرہ ائیرپورٹ کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ہدایات ملی ہیں پہنچنے والے تمام عمر کے فلسطینیوں کو فوری طور پر صرف ان کے ویزے پر مہر ثبت کرکےاور مصر داخل ہونے کی مہر لگانے کے بعد بغیر کسی سکیورٹی اقدامات کے فوری طور پر جانے دیا جائے۔ ہدایات کے مطابق فلسطینی چاہے مصر آئیں یا انہیں آگے غزہ جانا ہو سب کو یہ رعایت حاصل ہوگی۔
اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی ہدایات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی سفری دستاویزات رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے تمام سکیورٹی اقدامات ختم کردیے گئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی سفری دستاویز میں ویزہ اور بیرون ممالک میں مصری قونصل خانوں سے حاصل کردہ دستاویز شامل ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین