• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر میں حماس مخالف میڈیا مہم کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی ہے: صلاح بردویل

منگل 12-03-2013
in فلسطین
0
plf 05 Bardawil-0 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ مصر کے ذرائع ابلاغ میں جاری تحریک حماس کے خلاف چلائی جانے والی تنقیدی مہم کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی کا ہاتھ ہے۔ حماس کے سینئر رہنما نے دعوی کیا کہ ان کے پاس اس بات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات بھی موجود ہیں۔
 
منگل کے روز سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر شائع اپنی ایک پوسٹ میں حماس کے سینئر رہنما صلاح بردویل نے کہا کہ ہمارے ہاتھ ایسی دستاویز لگی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے مصری ذرائع ابلاغ میں تواتر سے حماس کو ہدف تنقید بنانے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا مہم دراصل فلسطینی اتھارٹی کے ایماء پر شروع کی گئی ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ ان دستاویز میں اتھارٹی کے ان عہدیداروں کے نام موجود ہیں جو جھوٹے بیانات بنا کر ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کرتے رہے۔ بردویل نے کہا کہ مفاہمت اور مصالحتی معاہدوں کے باوجود فلسطینی اتھارٹی یہ کر رہی ہے تو اسرائیل کا کیا کہنا؟
 
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مصری ذرائع ابلاغ کی جانب سے حماس کے خلاف تنقیدی مہم تیز کردی گئی ہے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ حماس نے مصری صدر محمد مرسی کی مدد کے لیے ہزاروں مسلح افراد مصر میں داخل کردیے ہیں، تاہم دوسری جانب حماس نے مصر کے معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کی بھرپور تردید کی ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.