• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصری فوجیوں کے قتل میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے: مصری عسکری تجزیہ کار

پیر 06-08-2012
in فلسطین
0
plf askari
0
SHARES
0
VIEWS

 

مصر کے معروف عسکری تجزیہ کار بریگیڈئیر صفوت الزیات کا کہنا ہے کہ مصری سرحد پر حملے میں سولہ مصری فوجیوں کے قتل میں اسرائیل کا ملوث ہونا بعید از قیاس نہیں۔ ان کے مطابق اس حملے کا مقصد مصر اور غزہ کے درمیان معمول پر آتے تعلقات میں دراڑیں ڈالنا ہو سکتا ہے۔ بریگیڈئیر زیات نے کہا کہ جب سے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مصر کا دورہ کیا ہے غزہ اور مصر میں تعلقات مزید مضبوط ہوگئے تھے جس پر اسرائیل کو شدید رنج تھا۔

’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صفوت الزیات کا کہنا تھا غزہ سے ملحق مصر بارڈر پر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ یہ حملہ غزہ کی پٹی پر نئے صہیونی حملے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری فوجیوں پر حملہ واضح طور پر مصر اور غزہ کے درمیان تعاون و یکجہتی کو روکنے کی ایک مکروہ کوشش تھی۔

الزیات نے اس کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے امکان کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام حالات اس کارروائی میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے دے رہے ہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ اس حملے سے چند گھنٹے قبل کرم ابو سالم کراسنگ سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا کیا مقصد تھا؟ دوسری جانب مصری جماعت اسلامی کے ترجمان ڈاکٹر طارق الزمر نے بھی اس سانحے کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ ہمیں پہلے ہی اس قسم کے واقعات کی توقع کر رہے تھے۔ الزمر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اس واقعے کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ہیں، انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ صہیونی خفیہ ایجنسیوں نے اس کارروائی کے لیے بدو آبادی کے بعض عناصر کو خریدا ہوگا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.