• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصرمیں خون خرابہ بند اور رفح بارڈ کو فوری کھولا جائے:فلسطین

بدھ 10-07-2013
in فلسطین
0
plf 6 egypt
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں نمائندہ فلسطینی حکومت نے مصرمیں جاری خون خرابے اور رفح بارڈر کو بند کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاہرہ میں جاری کشت و خون کا سلسلہ بند کیا جائے اور رفح بارڈر کو فوری طورپر کھولا جائے

 

 غزہ میں وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رفح بارڈر کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی واحد بین الاقوامی راہداری بند کرکے نہتے اور محصور فلسطینیوں سے انتقام لیا گیا۔ اہالیان غزہ پہلے ہی صہیونی حکومت کی طرف سے عائد سخت ترین پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، مصرکی جانب سے رفح بارڈ کو بند کیے جانے کے بعد ان پرعرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ اس وقت رفح کراسنگ کے دونوں اطراف ہزاروں کی تعداد میں طلباء، مریض، خاندان اور دیگر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ لہٰذا فلسطینی حکومت مصری حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ رفح پھاٹک کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے فوری طورپر کھول دے۔

بیان میں کہا گیا کہ مصری حکومت نے بدھ کے روز کچھ دیر کے لیے رفح بارڈر کوکھولنے کا عندیہ دیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ رفح بارڈر کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے مکمل طورپر کھول دیا جائے۔

خیال رہے کہ مصرمیں سابق معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف عوام کے تین روزہ احتجاج کے بعد فوج نے تین جولائی کوان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ مرسی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے ساتھ ہی مصری حکام نے غزہ اور مصرکے درمیان سرحد بند کردی تھی اور رفح گذرگاہ کو ہرقسم کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ سرحد کی بندش کے نتیجے میں غزہ کےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فلسطینی حکومت کی جانب سے مصرمیں ری پبلیکن گارڈز کے ہیڈ کواٹر کے قریب نہتے شہریوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کی اور مصری عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ کشیدہ حالات میں پرامن رہیں، قومی مفادات کو ذاتی مفادات پرترجیح دیں، خون خرابہ بند کریں اور تشدد کا کوئی بھی حربہ استعمال کرنے سے سختی سے گریز کریں۔

غزہ حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کی بھی شدید مذمت کی اوراسے مذہبی معاملات میں یہودیوں کی کھلی مداخلت قرار دیا۔

قبل ازیں اجلاس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال بالخصوص رفح بارڈر کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رفح بارڈ بند ہونے سے شہرمیں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت واقع ہوچکی ہے، نیز بڑی تعداد میں ضرورت مند شہری حتی کی عازمین عمرہ بھی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے ہیں۔

اجلاس میں صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی جانب سے من گھڑت الزامات کو مسترد کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فتح موقع پرستوں کا ٹولہ بن چکا ہے جو موقع بہ موقع بلا جواز الزام تراشی کرکے اپنے حسد کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ فتح رام اللہ میں دشمن کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرکے قوم کو ایک اورسراب میں دھکیلنے کی سازش کر رہی ہے۔ فلسطینی عوام کسی نام نہاد مذاکرات کی سازش کا شکار نہیں ہوں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.