(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشتعل فلسطینیوں نے مسجداقصیٰ آنیواکے متحدہ عرب امارات کے وفد کو قبلہ اول کے احاطے سے نکلنے پر مجبور کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم پر باخبر رکھنے والے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کے پیچ پر جاری ویڈیو کےمطابق متحدہ عرب امارات کے وفد نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں کےحفاظتی حصار میں مسجد اقصی کا دورہ کیا اس دوران اماراتی وفد کو مشتعل فلسطینی عوامی کے شدید احتجاج نے قبلہ اول سے نکلنے پر مجبور کردیا ۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی شہری متحدہ عرب امارات کے وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں تندوتیز سوالات کررہے ہیں اور انہیں مسجد اقصی سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی حکومت پہلے ہی امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونےوالے معاہدے کو مسترد کرچکی ہے اماراتی وفد کا یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بعد یہ پہلا دورہ تھا جس کو فلسطینیوں نے ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انھیں قبلہ اول سے نکلنے پر مجبور کردیا۔