• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلح یہودی شدت پسندوں کی فلسطین میں جنگی مشقیں

جمعہ 30-01-2015
in فلسطین
0
plf jews-exercise
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں یہودی فوج کی جنگی مشقیں تو روز کا معمول ہیں اور اب یہودی آباد کاروں‌نے بھی مسلح کارروائیوں کی باقاعدہ تربیت کے حصول کے لیے جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے الجلمہ قصبے میں بڑی تعداد میں‌ یہودی آباد کاروں‌ نے عسکری تربیت پر مشتمل مشقوں میں حصہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ان مشقوں کے دوران فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکڑوں یہودی آباد کاروں‌ نے فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں جنگی مشقوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں کو اپنے اغواء، گرفتاری اور حملوں سے بچنے کی تراکیب اور طریقے سکھائے گئے۔ یہودیوں‌ کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح فلسطینیوں کے حملوں میں اپنا دفاع کریں اور دشمن کو نقصان پہنچا کر اسے ناکام بنا سکتے ہیں۔

ادھر صہیونی فوجیوں ‌نے جنوبی جنین کے سیلۃ الظھر قصبے پر دھاوا بول کر گھر گھر تلاشی لی۔ یہودی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب  ایک طرف یہودی آباد کار بھی جنگی مشقوں میں مصروف تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں ‌پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں کے استعمال کے ساتھ دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے ایک 40 سالہ سمیر محمد مالول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے مالول کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.