• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلح مزاحمت وطن کی آزادی اور مقدسات کی حفاظت کا واحد ہتھیار ہے:ھنیہ

ہفتہ 23-06-2012
in فلسطین
0
plf unity
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قبضے سے فلسطین کی آزادی اور تمام مقدس مقامات کی حفاظت کا واحد راستہ مسلح مزاحمت اور جہاد ہے۔ فلسطینی حکومت مسلح مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار عرب اور اسلامی ممالک سے آئےامدادی قافلے‘‘الوفاء2’’ کے شرکاء کے استقبال کے دوران کیا۔ یہ قافلہ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں امدادی سامان لے کر پہنچا تھا، جس میں قطر، مصر، اردن، شام، الجزائر اور مراکش کے امدادی کارکن شریک تھے۔

شرکاءقافلہ سے گفتگو کرتے ہوئے ھنیہ نے عالمی ادادی اداروں کی محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے کی مساعی کی تعریف کی اور کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو زندہ درگور کرنے کی سازش تیاری کی تھی لیکن عالمی امدادی اداروں نے صہیونی ریاست کی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امدادی قافلہ ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچا ہے جب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کم سے کم ایک درجن فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ہم صہیونی دشمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں طاقت کے ذریعے ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔ فلسطینی قوم نے قربانیاں دینا سیکھا ہے۔ ہماری قوم اس بات پر یقین رکھتی ہےکہ وطن کی آزادی اور تمام مقدس مقامات کا تحفظ صرف مسلح جہاد کے ذریعے ممکن ہے۔
اس موقع پر امدادی قافلے کے سربراہ محمد الحنون نے کہا کہ انہوں نے فلسطینیوں کی امداد کو اپنے لیے اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔ وہ ماضی میں بھی امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کی مہمات جاری رکھیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.