(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی سرپرستی میں شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم 9 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے شمالی قصبے الرمہ میں ایک درجن سے زائد شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی آبادی پرحملہ کیا اور زرعی زمینوں پر کام کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجےمیں کم سے کم 9 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔