• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلح صہیونی غنڈوں نے فلسطینیوں کو پانی کے استعمال سے روک دیا

ہفتہ 04-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6303
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ صہیونی شرپسندں کو بھی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی کھلی اجازت ہے۔ اس امر کا اظہار گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے النبی الصالح میں دیکھا گیا جہاں دسیوں صہیونی شرپسندوں نے مقامی فلسطینی شہریوں کو بندوق کے زور سے پانی کے ذخائر تک پہنچنے اور انہیں استعمال کرنے سے روک دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح صہیونی غنڈہ گردوں کی طرف سے پانی کے مراکز کی طرف جانے سے روکے جانے پر فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب فلسطینی شہریوں نے النبی الصالح میں فلسطینی قصبے کی حدود میں موجود پانی لینے کی کوشش کی۔ اس پر بندوق بردار صہیونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کو پانی کے چشموں کی طرف جانے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ پانی کے ان چشموں پر صہیونی حکومت اور صہیونی اشرار نے سنہ 2008ء سے تسلط جما رکھا ہے۔ اس قصبے کی 60 فی صد اراضی پر بھی صہیونی آباد کار قابض ہیں جنہوں نے فلسطینی آبادی کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

النبی الصالح کے فلسطینی ہر جمعہ کو صہیونی ریاستی دہشت گردی اور صہیونیوں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ اسرائیلی فورسز ہربار پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشرکرتی ہے۔ گذشتہ روز بھی فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی کےشرکاء غصب کیے گئے پانی کے چشموں کی طرف جانے لگے تو صہیونی آباد کاروں اور فوج نے ان پر بندوقیں تان لیں اور آگے جانے سے روک دیا۔

ایک مقامی سماجی کارکن باسم تمیمی نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج صہیونی آبادکاروں کو فلسطینیوں پر تشدد کے لیے کھلی چھٹی دیتی ہے۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی موجودگی میں صہیونی غنڈہ گردوں نے فلسطینی مظاہرین پر ہوائی فائرنگ کی تھی۔

النبی الصالح قصبے کی فلسطینی آبادی 800 نفوس پرمشتمل ہے۔ یہ علاقہ ‘سیکٹر‘ C‘ کاحصہ ہے جس کا انتظامی اور سیکیورٹی کنٹرول اسرائیلی فوج کے ہاتھ میں ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.