بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے مسلح غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے شہروں میں متعدد اسکولوں پر دھاوے بولے اور اسکولوں کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نہتے طلبا اور طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں کئی بچے لہو لہان ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں دو اسکولوں پر دھاوے بولے اورطلباء اور اساتذہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔بیت لحم سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقوع قصبے کے ایک ہائی اسکول پر چھاپہ مارا اور طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی فوجیوں نے طلباء پرحملہ کرنے کے ساتھ ان کی کتابیں پھاڑ ڈالیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اچانک اسکول پر چھاپہ مارا اور Â طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور طلباء کے چہرے پر بدبودارپانی پھینکا۔
ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے طارق بن زیاد اسکول پر چھاپہ مار کو وہاں بھی طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے اسکول میں گھس کر توڑپھوڑ کی، اساتذہ اور عملے کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی مارا پیٹا اور ان کتابیں اٹھا کر باہر پھینک دیں۔