• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کے قریب یہودی عبادت گاہ کی تعمیر

جمعرات 29-11-2012
in فلسطین
0
plf new building
0
SHARES
0
VIEWS
 

اقصی فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل عنقریب قبلہ اول کے قریب القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں ”اسرائیل کا جھومر” نامی ایک بڑی عبادت گاہ کی تعمیر شروع کرنے والا ہے۔جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس کنیسہ کو مسجد اقصی سے بجانب مغرب صر ف دو سو میٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ وہ یہاں پر موجود ایک قدیم کنیسے کی تعمیر نو کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یہ یہودی عبادت گاہ یہاں پر موجود ایک قدیم مصلی کو ختم کرکے تعمیر کی گئی تھی۔

 
ذرائع کے مطابق نئی تعمیر کی جانے والی اسرائیلی عبادت گاہ تین منزلہ ہے جو القدس کو یہودیانے کی جانب بڑی پیش رفت ہے۔ اسرائیل القدس میں موجود اسلامی اور مسیحی شناخت کی عمارتوں اور علامات کو کم سے کم کرتا جارہا ہے۔ تازہ منصوبے کے مطابق تعمیر کیے جانے والے اس تین منزلہ کنیسے کے اوپر ایک گنبد بھی بنایا جائے گا۔ یہ عمارت سطح سمندر سے 23 میٹر بلند ہوگی جس کی تعمیر پر 05 کروڑ شیکل لاگت آئے گی۔
 
اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ یہ اس قسم کا تیسرا کنیسہ ہے جو گزشتہ کچھ سالوں میں اسرائیل نے القدس میں تعمیر کیے ہیں، پہلاپہلا کنیسہ ”خراب” اور دوسرا ”خمیہ اسحاق” ہے۔ یہ تینوں یہودی عبادت گاہیں اوقاف اسلامی کو ختم کرکے قائم کی گئی ہیں۔
 
اسرائیل کی متعدد معروف شخصیات نے اس عبادت گاہ کی تعمیر کو تاریخی اور انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے بطور مشاہدہ کار رکنیت کے لیے رجوع کیا ہے۔ یاد رہے کہ اقصی فاؤنڈیشن اس سے قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کر چکی ہے کہ اسرائیلی حکام نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی کے اطراف سو یہودی عبادت گاہیں اور اسکول تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.