• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کے قریب یہودیوں کے لیے بڑی بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری

منگل 18-06-2013
in فلسطین
0
plf 18 aqassa
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے ڈیپارٹمنٹ برائے القدس امور کا کہنا ہے اسرائیلی حکام نے قبلہ اول کے قریب یہودی آباد کاروں کی رہائش کے لیے ایک بڑی بلڈنگ تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ”کیڈم” کے نام سے وادی حلوہ میں تعمیر کی جانے والی یہ بلڈنگ مسجد اقصی سے 50 میٹر سے زیادہ دور نہیں ہوگی۔

 

اس صہیونی منصوبے کو ”جیواٹی” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کا نمبر 13542 ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس کی اولڈ میونسپلٹی کی جنوبی دیواروں کے باہر کی جانب وادی حلوہ کالونی میں 10626 مربع میٹر چھت پرمشتمل ایک بڑی عمارت تعمیر کرنے کا کہا گیا ہے۔ جس زمین پر یہ عمارت تعمیر کی جائے گی اس میں فلسطنیی صیام خاندان 5420 مربع میٹر جگہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل یہ اراضی اہل علاقہ کے لیے کار پارکنگ کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، تاہم یہودی تنظیم ”العاد” کے زیر انتظام اس زمین کو تاریخی آثار قرار دے کر قبضہ کرلیا گیا تھا لیکن اس مقام پر جب کھدائیاں کی گئیں تو یہاں سے یہودی آثار کے بجائے اسلامی اور بازنطینی آثار قدیمہ کے نمونے حاصل ہوئے۔

پی ایل او کے القدس ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ اس بڑی بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے بعد مراکشی دروازے اور اس عمارت کے درمیان ایک بریج تعمیر کیا جائے گا، یہ عمارت بھی القدس کی وادی حلوہ کالونی کو سیاحتی مرکز بنانے اور یہاں پر صہیونی نفوذ کو بڑھانے کے پروگرام کے تحت تعمیر کی جارہی ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ اس کالونی میں ”عیر ڈیوڈ” نامی باغ بھی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس باغ کی تعمیر یہودی آباد کاری کے لیے سرگرم کمپنی ”العاد” کے زیر انتظام مکمل ہوگی۔

صہیونی پلان کے مطابق وادی حلوہ میں تعمیر کی جانے والی یہ نئی بلڈنگ سات منزلہ ہوگی جس کے زیر استعمال زمین کی مسافت 10626 مربع میٹر بنتی ہے۔ عمارت میں اڑھائی سو کاروں کے لیے ایک انڈر گراؤنڈ کار پارکنگ بھی تعمیر کی جائے گی۔

اس عمارت کی ایک پوری منزل کو صہیونی آثار قدیمہ کے ماہرین اور سائنسدانوں کے لیے مخصوص کردیا جائے گا۔ اسی طرح اس میں سیاحوں اور آثار قدیمہ کی اشیاء کی نمائش کے لیے بھی مخصوص ہال اور کمرے ہونگے۔ تعلیم و تربیت اور تجارت کے مخصوص ہال اور عیر ڈیوڈ کے انتظامی دفاتر بھی اسی عمارت میں بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں، اس بلڈنگ کے افتتاح کا اعلان گزشتہ سال کے وسط میں ہوا تھا لیکن اب تک اس کا باقاعدہ افتتاح نہیں ہو سکا تھا۔ اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے کھدائیوں کا سلسلہ عین سلوان سے دیوار براق تک پھیلا ہوا ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.