فلسطین کی معروف شخصیت نے مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول پر تسلط اور نعوذ باللہ اس کو شہید کرکے اس کی جگہ ”ھیکل سلیمانی” تعمیر کرنے کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔
فلسطین کی شرعی فیصلوں کی سپریم کونسل کے سربراہ یوسف ادعیس نے اہالیان القدس اور سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہریوں سے مسجد اقصی کا رخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مسجد پر یہودیوں کے دھاوں اور حملوں کو روکا جا سکے۔
یوسف ادعیس نےبدھ کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ مسجد اقصی پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین