• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کو شہید کرنے کی تیاریوں پر مبنی رپورٹ عبرانی چینل پر نشر

اتوار 19-01-2014
in فلسطین
0
plf aqsareport
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی میڈیا نے یہودی تنظیموں کی ان مسلسل کوششوں کو بے نقاب کیا ہے جنہیں مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ‘الھیکل’ کی تعمیر کے لئے روز مرہ کی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل 10 کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان تنظیموں میں شامل یونی تصدوق نامی گروپ کے ارکان بحر مردار علاقے میں دیکھے گئے ہیں جو وہاں سے قدیم پتھر جمع کرتے دیکھے گئے ہیں کہ جنہیں مبینہ طور پر مسجد اقصی کو شہید کر کے "الھیکل مذبح خانہ” کی تعمیر میں نصب کیا جانا تھا۔
     
چینل کے مطابق یہود عتصیون نامی آبادکار "الھیکل” کی از سر نو تعمیر کے منصوبے کا روح رواں ہے۔ یہ ملعون اسی کی دہائی میں مسجد اقصی پر حملے کی پاداش میں سات برس قید کاٹ چکا ہے۔

چینل ٹین پر نشر ہونے والے عتصیون کے بیان کے مطابق "ہم الھیکل کی تعمیر کے لئے اقصی کو شہید کرنے پر مجبور ہیں اور اس ضمن میں منصوبہ بندی جاری ہے۔ پہاڑی کے گنبد کو برقرار رکھنا محال ہے، اس لئے اس کا شہید کیا جانا ضروری ہے تاکہ مسلمان عبادت کے لئے مکہ، جبکہ عیسائی روم کا رخ کریں اور القدس کو یہودیوں کی عبادت گاہ کے طور پر مختص کر دیا جائے۔

مزعومہ ھیکل کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئر یورام نے اپنے مذموم منصوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی صبر کے ساتھ الھیکل کی تعمیر کا انتظار کر رہا ہوں۔ یہ روئے زمین پر اللہ کی جنت ہو گی اور لاکھوں افراد اس آسمانی شہر اور ارض الانبیا کی زیارت کو آیا کریں گے۔

چینل ٹین پر نشر ہونے والی رپورٹ میں جنوبی مغربی کنارے کی یہودی بستی "غوش عتصیون” میں جاری تیاریوں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں جس میں بڑی تعداد میں وہ جانور دکھائے گئے جنہیں ان کے مالک کسان نے الھیکل پر اللہ کے نام پر قربان کرنا ہے۔ یہ جانور الھیکل کی تعمیر تک اپنی سانسیں گن رہے ہیں۔ اسی رپورٹ میں اسرائیل فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل کا بیان بھی دکھایا گیا ہے جس میں وہ فلسطینیوں کو انتہائی معمولی چیز سے تعبیر کرتے ہیں۔ جنرل کے بہ قول اسرائیلی ریاست ان فلسطینیوں کو خاطر میں لائے بغیر مسجد اقصی سے جو کھلواڑ کرنا چاہیں،  کر سکتے ہیں۔

ریٹائرڈ جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصی کی طرف جو بھی اقدام اٹھایا اس سے نئی سے نئی انتفاضہ کو ہوا ملی۔ سنہ 1996 میں انتفاضہ خندق ہوئی جس میں 17 صہیونی فوجی مارے گئے اور پھر قربانیوں کی یہ داستان طویل سفر طے کرتے ہوئے سنہ 2000ء تک پہنچتی ہے جب حال ہی میں انتقال پانے والے جنرل ایریل شیرون نے مسجد اقصی میں یہودی عبادات ادائی کی ناپاک جسارت کی، اس اقدام سے پیدا ہونے والی انتفاضہ چودہ برس جاری رہی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.